جنوبی پنجاب کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے،مجتبیٰ شجاع

جنوبی پنجاب کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے،مجتبیٰ شجاع

  

لاہور ( خبرنگار)وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے صحت کے شعبہ کو 121ارب روپے اور تعلیم کے لئے274ارب روپے خرچ فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر اضلاع خصوصا جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ گزشتہ دور میں 75ہزار سکول ٹیچرز شفاف طریقے سے بھرتی کئے اور ایک لاکھ مزید سکول ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہے تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ طالبات کو وظائف کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے، گرلز سکولوں میں بنیادی سہولتو ں کی فراہمی کے لئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز اور صوبہ کے تین پسماندہ ترین اضلاع میں طالبات کے وظائف کی رقم دگنا کر دیگئی ہیمجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ4ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس کارڈ سکیم شروع کی جائے گی جس کی بدولت کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں بھی علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے8ارب 75 کروڑ روپے فراہم کئے گئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ بچوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 1.80۔ارب رو پے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ صوبہ میں بچوں کے نئے تین ہسپتال قائم کرنے کے لئے12ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت برقرار رکھی گئی ہے جس کے لئے 60 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -