عمران خان اور طاہر القادری پربغاوت کا مقدمہ چلایا جائے،فرزانہ بٹ

عمران خان اور طاہر القادری پربغاوت کا مقدمہ چلایا جائے،فرزانہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کا کھیل ختم ہو چکا ہے دونوں ریاست کے باغی ہیں ان پر بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علمبردار علامتی اداروں پر حملوں میں ملوث تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین اور کارکن آئین وقانون اور ریاست کے باغی ہو چکے ہیں ان باغیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض ہے ، انہوں نے کہا کہ چند ہزار بھٹکے ہو ئے لوگوں کا منتخب وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ غیر آئینی اور قوم کی توہین ہے ، انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویدار ملک وقوم سے مخلص نہیں ہیں کیونکہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاکھوں قربانیوں کے بعد14اگست1947کو معرض وجود میں آیا ، جس کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نواز اور شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکن دن رات کوشاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دھرنوں کی نہیں بلکہ معاشی انقلاب کی ضرورت ہے ، اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستان میں معاشی انقلاب لانے کی جدو جہد کر رہی ہے ۔