عوامی رکشہ یونین پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک قوانین آگاہی مہم چلائے گی

عوامی رکشہ یونین پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک قوانین آگاہی مہم چلائے گی

  

لاہور(پ ر) عوامی رکشہ یونین سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم چلائے گی اس سلسلہ میں عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے وفد کے ہمراہ جس میں تنویر شاہ، ملک بلال ، حافظ نعمان رشیدشامل تھے سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ سے ملاقات کی اس موقع پر ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم چلانے کی مکمل یقین دھانی کروائی اور ٹریفک مہم چلانے کیلئے تجاویز کی کاپی ان کے حوالے کی مجید غوری کا کہنا تھا کہ ہماری یونین اپنے کارکنوں اور ہم وطنوں کومعاشرے کا مفید اور مہذب شہری بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے 12ہزار ممبران اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اس سلسلہ میں رکشوں اور ویگنوں اور ٹیکسیوں کے پیچھے ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں سکرینیں لگائی جائیں گی اورشہر بھرمیں 50ہزار سے زائد پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے سی ٹی او نے عوامی رکشہ یونین کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہااور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ جن رکشہ ڈرائیوروں کے لائسنس نہیں ہیں ان کے لائسنس بنوانے کیلئے عوامی رکشہ یونین کے تمام یونٹوں میں موبائل وین بھیجی جائیں گی اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے لیکچر دینے کیلئے ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگائیں گی جس علاقہ میں سٹینڈ کا مسئلہہے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے سٹینڈ لینے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -