حکومت مخالف دھرنوں نے معیشت کی کمر توڑ دی ہے،افتخار بشیر

حکومت مخالف دھرنوں نے معیشت کی کمر توڑ دی ہے،افتخار بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ دو ہفتوں سے زائد جاری رہنے والے حکومت مخالف دھرنوں نے معیشت کی کمر توڑ دی ہے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں غیر یقینی صورتحال کے باعث بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی سرمایہ غیر ممالک میں منتقل ہونے سے حکومت کا صنعتی ترقی اور صنعتی لحاظ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر نائب صدر کیپٹن عمران،نائب صدور صابر پرویز ، عبدالحمید کے ساتھ گرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاافتخار بشیر نے کہا کہ اسلام آباد میں دو ہفتوں سے زائد جاری رہنے والے دھرنے سے ملک میں نئی سرمایہ کاری بھی متاثر ہور ہی ہے مارکیٹوں میں کاروبار ختم ہوچکا ہے اور ملک میں گومگو کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ محب وطن سیاستدان بھی اقتدار کے حصول کی بجائے ملک کے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کام کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے،ڈالر مہنگا ہونے سے مصنوعات کی پیداواری لاگت اور مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوگاانہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھے گا اس لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے باعث ادائیگیوں میں تواز ن قائم ہو اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوانہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے ،اس لیے حکومت احتجاجی سیاست ختم کروائے اور ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے۔
تاکہ ملک خوشحالی اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔