وزیر داخلہ کا پر امن جدو جہد کرنے والوں کو غدار کہنا پارلیمنٹ کی توہین ہے،سعدیہ سہیل

وزیر داخلہ کا پر امن جدو جہد کرنے والوں کو غدار کہنا پارلیمنٹ کی توہین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ شریف خاندان کا طرز حکومت شاہانہ ہے ، حکمرانوں کو عوام نے آئینہ دکھلایا ہے تو وزیراعظم پارلیمنٹ میں آنا شروع ہو گئے ہیں وفاقی وزیر داخلہ کا پرامن جدوجہد کرنے والوں کو غدار قرار دلوانے کی بات کرنا بذات خود غداری اور پارلیمنٹ کی توہین ہے، ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حق کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہونا پارلیمنٹ کی توہین نہیں بلکہ جعلی مینڈیٹ لیکر پارلیمنٹ میں داخل ہونا اس کے تقدس کی پامالی ہے،وزیرداخلہ نے اپوزیشن پر جھوٹ بولنے کا بہتان لگایا حالانکہ پارلیمنٹ کے روبرو جھوٹ بولنے والے وزیراعظم ان کے دائیں طرف بیٹھے تھے جنہوں نے ریکارڈ پر کہا کہ آرمی چیف کو ملاقات کی درخواست عمران خان اور طاہر القادری نے دی اور ان کا یہ جھوٹ آئی ایس پی آر کی وضاحت سے بے نقاب ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس پی آر کی وضاحت سے یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ فوج کو سیاست میں ملوث کرنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے فوج سے درخواست کی