سول سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے،ایمپلائز ایسو سی ایشن

سول سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے،ایمپلائز ایسو سی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا ہفتہ وار اجلاس زیر صدارت راجہ سہیل احمد منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران سمیت ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران نے بھی کثیر تعدا د میں شرکت کی اجلاس میں راجہ سہیل احمد نے عہدیداران اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے فرداََ فرداََ تجاویز مانگیں اجلاس میں DPCsکے علاوہ دیگر امور کو بھی زیر بحث لایا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ سہیل احمد نے کہاکہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کہا ایسوسی ایشن سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کی خواہاں ہے موٹر سائیکل سٹینڈ اور کینٹین کے ٹینڈر بھی جلد از جلد کروانے کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر نے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیاجو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث نے شرکا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفیسران بالا کے تعاون سے ہم نے انشاء اللہ اتنے قلیل عرصہ میں بہت سے امور اپنے منشور کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچا دیئے ہیں جن کو عنقریب کتابچہ کی شکل میں شائع کیا جائے گا۔ اجلاس میں بختیار احمد ، چوہدری شاہد محمود ، محمد اعظم خاں ، زبیر احمد،محمد فاروق خاں، زین خان، عبدالکریم اعوان کے سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔