عمران خان اور طاہر القادری کی سیاست مسترد ہو چکی ہے،نرگس فیض ملک

عمران خان اور طاہر القادری کی سیاست مسترد ہو چکی ہے،نرگس فیض ملک

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ شریف برادران نے تمام اہم عہدے اپنے گھر میں بانٹ کر تحریک انصاف کو لانگ مارچ پر مجبور کیا ہم جمہوری نظام کاتسلسل چاہتے ہیں مگر( ن) لیگ بھی تو اس نظام کے تحفظ کے لئے کچھ کرے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کی غلطیوں کی وجہ سے اس کے خلاف لانگ مار چ ہوا ہے اور اگر اب اس نے اپنی اصلاح نہ کی تو پھر اس کی حکومت کوئی نہیں بچا سکے گا ،ملک کی تمام پارلیمانی جماعتیں جمہوری حکومت کے تحفظ کے لئے اکٹھی ہوچکی ہیں اب یہ (ن )لیگ کا فرض ہے کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کرے

اور جمہوری اقدار کی بالادستی کے لئے دن رات کوشش کرے ،مسلم لیگ (ن )نے ہمیشہ آمرانہ طرز پر حکو مت کی ہے جس کی اسے بھاری قیمت بھی ادا کرنا پڑ ی ہے ،جمہوری نظام کے خاتمہ کے لئے جو بھی جماعت قدم اٹھائے گی ہم اس کی مخالفت کریں گے،عمران خان اور طاہر القادری کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے ،ان دونوں کی سیاست مسترد ہوچکی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -