لانگ مارچ والے اب لانگ چھٹی پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں،راشدہ یعقوب

لانگ مارچ والے اب لانگ چھٹی پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں،راشدہ یعقوب

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں اور سیاست کے نام پر دھبہ لگانے والوں کو اب سیاست کا دامن چھوڑ دینا چاہیے دھاندلی کا شورمچانے والے عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑی دھاندلی کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کا کس منہ سے سامنا کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری خفیہ طور پر ایک تھے اور اب اعلانیہ طو رپر ایک ہوگئے ہیں عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ،وہ روز نیا یوٹرن لیتے ہیں،وہ پارلیمنٹ کے خلاف باتیں کرتے ہیں حالانکہ پارلیمنٹ اہم ادارہ ہے وہ خود بھی اس کے رکن ہیں مگر وہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں سوراخ کرتے ہیں ،ان کی سول نافرمانی کی تحریک ناکام ہوگئی ہے اور اب ان کے ساتھ ان کے اپنے کارکنان نہیں رہے ،لانگ مارچ کا اعلان کرنے والے اب لانگ چھٹی پر جانے کی تیار ی کررہے ہیں ،عمران خان اپنی ناکامی کے بعداب لمبی چھٹی پر چلے جائیں گے

اور وہ اب ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا نہیں کرسکتے ،عمران خان اپنی سیاست ختم کرنے میں بہت جلدی کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -