انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرانا اشد ضروری ہے،قاضی احمد سعید

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرانا اشد ضروری ہے،قاضی احمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کروانا اشد ضروری ہے کیونکہ یہ اب قومی مطالبہ بن کر ابھر آیا ہے اور ملک کی اکثریت سیاسی قیادت غیر جانبدارانہ تحقیقات پر متفق بھی ہے اور چاہتی ہے کہ اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے عسکری قیادت جمہوریت اور اسکے تسلسل کو یقینی بنانے میں مخلص ہے انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ فوج اور اسکی قیادت آئین کی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے پر مکمل یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کی بالا دستی پر ایمان کی حد تک یقین رکھتی ہے اور اس پر کسی سودے بازی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے بڑے نا مساعد حالات میں جدوجہد کی ہے پیپلز پارٹی اعلیٰ اقدار کا دفاع کرنے کے لیے آج ماضی سے زیادہ پر عزم ہے خواہ اس کے لیے کتنی ہی قربانیاں دینا پڑیں۔