سرگودھا، عوامی تحریک کے 19 کارکنوں کی ضمانت پررہائی کا حکم

سرگودھا، عوامی تحریک کے 19 کارکنوں کی ضمانت پررہائی کا حکم

  

سرگودھا(آئی این پی) سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے 19کارکنوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا۔سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دی گئی،عدالت نے 2,2لاکھ کے مچلکوں پر عوامی تحریک کے 19کارکنوں کی ضمانت پر رہائی منظور کرلی،عوامی تحریک کے کارکنوں کو میانوالی سے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -