پیپلز پارٹی دھاندلی اور وزیر اعظم کی حمایت کا شور بند کرے،الطاف شاہد

پیپلز پارٹی دھاندلی اور وزیر اعظم کی حمایت کا شور بند کرے،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دھاندلی کاشوراوروزیراعظم کی حمایت بندکرے پیپلزپارٹی والے مظلوم عوام کی بجائے ظالم اورجابر حکمرانوں کی پشت پرکھڑ ے ہیں،انہیں اس کی قیمت چکاناہوگی پرویزمشرف کی ہمدردیاں اور توانائیاں ہراس عام آدمی کے ساتھ ہیں جونظام کی تبدیلی کاخواہاں اوراس کیلئے کوشاں ہے سیاسی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن آمرانہ ہتھکنڈا ہے جمہوریت کی حامی کوئی جماعت میاں نوازشریف کے ساتھ نہیں چل سکتی آج جوسیاسی پارٹیاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہیں ان کاعوام سے کوئی تعلق نہیں وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
چودھری تبریز، اورھا چودھری ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ یہ اپنااپناانتخابی حلقہ نہیں ملک بچانے کاوقت ہے ،شریف برادران کا وجودریاست ،جمہوریت اور معیشت کیلئے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے پرویزمشرف نے اپنے دور اقتدارمیں ہمیشہ پاکستان کے وقاراورقومی مفادات کواہمیت دی اورقومی وحدت کادفاع کیا ۔