زرغون گیس فیلڈ سے سسٹم میں گیس کی جزوی فراہمی شروع کردی گئی

زرغون گیس فیلڈ سے سسٹم میں گیس کی جزوی فراہمی شروع کردی گئی

  

اسلام آباد(آئی این پی )بلوچستان میں 1998ء کے دوران دریافت ہونے والی ایک گیس فیلڈ سے سسٹم میں گیس کی جزوی فراہمی شروع کردی گئی ۔بدھ کو ایک رپورٹ کے مطابق مری گیس کمپنی جو اس فیلڈ پر کام کررہی ہے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تیس نومبر 2014ءسے اس گیس فیلڈ سے دو کروڑ مکعب فٹ روزانہ کی مکمل فراہمی ایک معاہدے کے تحت ضروری تھی۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں گیس کے ذخیرے کی مقدار 77 ارب مکعب فٹ ہے، اور یہاں سے پندرہ سال تک دو کروڑ مکعب فٹ کی پیداواری سطح سے گیس حاصل کی جاسکتی ہے۔تاہم جب پیداوار چار سے پانچ مکعب فٹ یا اس سے زیادہ ہوتو تجارتی حوالے سے یہ گیس فیلڈ مسترد ہوسکتی ہے۔

 اہلکار نے بتایا کہ یہ کمپنی فی الحال ابتدائی عبوری مدت کے دوران قومی ٹرانسمیشن سسٹم میں تجرباتی بنیادوں پر گیس فراہم کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -