خیر پور فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں خاتون سمیت 9افراد جاں بحق

خیر پور فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں خاتون سمیت 9افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         خیرپور(آئی این پی) خیرپور میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے‘دیہاتیوں اور ڈاکوو¿ں میں فائرنگ کے دوران 5افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ‘نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 4افراد کو قتل کردیا‘ پولیس نے مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو خیرپور میں 2 مختلف واقعات کے دوران نامعلوم مسلح افراد فائرنگ سے خاتون سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے۔خیرپور میں پریالو تھانہ کی حدود میں دیہاتیوں اور ڈاکوو¿ں میں فائرنگ کا مقابلہ ہوا، ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے گوٹھ جونیجا میں واقع گھر میں ڈاکو چوری کی غرض سے گھسے جس پر ڈاکوو¿ں نے حملہ کرکے پانچ افراد کو موقع پر ہی فائرنگ سے ہلاک کردیا۔، اطلاع کے باجود پولیس تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔ادھر احمد پور سیال کے نواحی علاقے شریف آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر گھس کر فائرنگ کرکے خاتون سمیت چار افراد کو قتل کردیا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں

مزید :

علاقائی -