جمہوریت کی بقاء کیلئے تمام جماعتوں کا متحد ہونا خوش آئند ہے،رانا بابر حسین

جمہوریت کی بقاء کیلئے تمام جماعتوں کا متحد ہونا خوش آئند ہے،رانا بابر حسین

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کا متحد ہونا خوش آئند ہے ،سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے سے جمہوری نظام مزید مضبوط ہوگا ،عمران خان شکست کھاچکے ہیں اور اب وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان جمہوری نظام ختم کرنا چاہتے ہیں مگروہ اپنے عزائم میں کبھی کامیا ب نہیں ہوں گے ۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور اراکین اسمبلی نے اس سارے معاملہ میں جس صبر اور حوصلہ سے کام لیا وہ مثالی ہے ،مسلم لیگ( ن )کے کارکنوں نے کسی بھی وقت صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑااورعمران خان کی سازش مٹی میں مل گئی ،عمران خان اب ملک کی سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکیں گے ،وہ چند ہی دنوں میں بے نقاب ہوگئے ہیں ،عمران خان کے پاس نہ عوام کو دینے کے لئے کچھ ہے اور نہ ہی وہ ملک کی خدمت کرسکتے ہیں ،عمران خان اور طاہر القادری ایک ہی سکہ کے دور خ ہیں دونوں ایک ساتھ جمہوری نظام کے خاتمہ کے لئے میدان میں نکلے ہیں،تحریک انصاف کے کارکنان بھی عمران خان کے خلاف ہوگئے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -