حجاب معاشرے میں پاکیزگی اور عزت کے تحفظ کا ذریعہ ہے،ڈاکٹر رخسانہ جبیں

حجاب معاشرے میں پاکیزگی اور عزت کے تحفظ کا ذریعہ ہے،ڈاکٹر رخسانہ جبیں

  


لاہور( پ ر) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے عالمی یوم حجاب کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ حجاب مسلم معاشرے کی زینت و شعار ہے نیز معاشرے میں پاکیزگی کے فروغ اور حیا و تقدّس کے تحفظ کا ذریعہ ہے انہوں نے کہاکہ اسلام نے نہ صرف عورت کا وہ مقام و حیثیت متعین کی جس کا وہ استحقاق رکھتی ہے،بلکہ اسکے جائز حقوق کے لئے بھی آواز اٹھائی اسلام نے در حقیقت عورت کو نگینے اور آبگینے جیسی حسّاس ، نازک طبع اور قیمتی چیزسے تشبیہ دی اور اسکی ناموس ،عزّت اور تقدّس کے تحفظ کو معاشرہ کے دوام اور استحکام کے ساتھ مشروط کیاانہوں نے کہا کہ حجاب کے احکامات بالخصوص عورت کے لئے تحفے کادرجہ رکھتے ہیں اور اسکو تحفظ و اعتمادکا احساس عطا کرتے ہیں ڈاکٹر رخسانہ جبین نے مزید کہا کہ دنیا بھر با لخصوص مغربی ممالک کے مادر پدر آزاد معاشروں میں نہ صرف حجاب تیزی سے مقبول ہورہا ہے بلکہ لوگوں کے لئے قبول اسلام کا زبردست داعیہ بن رہا ہے مغرب کی عدم تحفظ کا شکار عورت کو اسلام کے نظام عفت و عصمت اور معاشرتی احکامات میں زبردست پناہ نظر آتی ہے اور یہ اسکے لئے بے حد کشش کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ احکام حجاب نہ صرف مرد و خواتین کی معاشرتی حدود کا تعین کرتے ہیں بلکہ اسکی وسعت ،سوچ کی پاکیزگی سے لیکر مرد اور عورت کے دائرہ عمل سمیت معاشرتی زندگی کے بیشتر حصّوں کا احاطہ کرتی ہے اسلام کے تصور حجاب کو اسکی گہرائیوں کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے چونکہ علامتی و ظاہری حجاب و پردے کو اختیار کرنے کے تیزی سے بڑھتے رجحان کے باوجود معاشرہ حیا و حجاب کے ثمرات کو حاصل کرنے سے عاجز ہے جسکی بنیادی وجہ احکام حجاب کو اسکی اصل روح کے ساتھ اختیار کرنے کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ حیا و حجاب کے فروغ اور اسکو سبوتاژ کرنے والی تمام تر شیطانی قوّتوں کی شناخت کرنے کے لئے معاشرے میں شعور و بیداری کی ضرورت ہے

جماعت اسلامی احیائے تہذیب اسلامی کے پاکیزہ نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا کہ عالمی یوم حجاب گذشتہ کئی سالوں سے ہمارا موضوع اور سرگرمیوں کامحور ہے ہمارامقصدمحض علامتی حجاب کی ترویج نہیں بلکہ اسلام کے نظام عفت وعصمت سے آگاہی اور معاشرے میں اسلامی تہذیب کی کمزورہوتی ہوئی اقدار کوپھر سے زندہ کرنا ہے جس کے لئے ملک بھر میں حیاو حجاب کے عنوانات پر،لیکچرز اورپریزینٹیشن اوربڑے شہروں میں،کانفرنسز،سیمینارز ،، نمائش ،ریلی وغیرہ کا اہتمام کیا جائیگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -