چیمبر کے انتخابات کیلئے آزاد پروگریسو گروپ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

چیمبر کے انتخابات کیلئے آزاد پروگریسو گروپ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

  

لاہور( پ ر) آزاد پروگریسو گروپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے امیدواروں نے لاہور چیمبر آف کامراینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2014ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادےئے گزشتہ روز آزاد پروگریسو گروپ کی جانب سے ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے نامزد امیدوارجن میں راجہ حسن اختر، کامران بٹ، فیصل بٹ، ڈاکٹر راشد، عظیم قصوری ، محمد کرام ، عاکف باجوہ اور حیدر سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست کیلئے مسز مسرت نواز نے کاغذات جمع کرائے اس موقع پر آزاد پروگریسو گروپ کے کنوینر راجہ حسن اختر، ڈپٹی کنوینر فیصل بٹ، انجمن راجران لاہور کے رہنماء شاہد بلال بٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم برسراقتدار گروپ کو شکست دیں گے آزاد پروگریسو گروپ شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -