ملک کی تمام جماعتوں نے لشکر کشی کی مذمت کی ہے،اللہ رکھا چودھری

ملک کی تمام جماعتوں نے لشکر کشی کی مذمت کی ہے،اللہ رکھا چودھری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہنہایت افسوس کا مقام ہے کہ نئی نسل کی رہنمائی کا نام نہاد دعویٰ کرنے والے عمران خان 2014ء میں رہ کر بھی پچھلی صدی کی آخری دہائی کی سیاسی سوچ رکھتے ہیں قوم تحریک انصاف کے سربراہ سے سوال کرنے کا حق رکھتی ہے کہ بنی گالامیں چند ماہ قبل وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کے دوران ہر طرح کا اطمینان ظاہر کر نے کے بعد عمران خان کو طاہر القادری جیسے کردار سے مل کر پارلیمنٹ ،پی ٹی وی کی عمارت اور وزیراعظم ہاؤس پر لشکر کشی کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس لشکر کشی کی نا صرف مذمت کی ہے بلکہ آئین ،قانون اور جمہوریت کے بھرپور تحفظ کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک نیا اورروشن باب ہے اورآنے والا مورخ پاکستان میں جمہوریت کی جدوجہد کی تاریخ لکھتے ہوئے اس کا تذکرہ سنہری حروف سے کرے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -