جمہوریت کی مضبوطی کیلئے حقیقی قیادت کو آگے لانا ہو گا،میاں جمیل

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے حقیقی قیادت کو آگے لانا ہو گا،میاں جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل کا کہناہے کہ پارلیمنٹ نے بھی دراصل وزیر اعظم نواز شریف کو از خود مستعفی ہونے کا موقع فراہم کیا ہے تاکہ ملک میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف ا نتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے ایک بیان میں انہوں نے کہا مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین پارلیمنٹ نے 11مئی کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کو تو تسلیم کیا ہے۔
مگر وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ لینے کی مخالفت کی ہے جسکاواضح مطلب یہ ہے کہ وزیرا عظم از خود ہی مستعفی ہوجائیں ،انہوں نے کہا ملک کو سیاسی بحران سے نجات دلانے کیلئے وزیر اعظم نوازشریف کا کردار انتہائی اہم ہے انہیں ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا،قوم توقع کررہی تھی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی دھاندلی تسلیم ہونے پر وزیر اعظم نو از شریف ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں رضاکارانہ طور پر ہی مستعفی ہوجائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا جو بدقسمتی ہے، جعلی مینڈیٹ لیکر اسمبلیوں میں آنیوالے روایتی چہرے عوام کی کیا خدمت کرسکتے ہیں ،ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم دیکھنے کیلئے عوام کی حقیقی قیادت کو آگے لانا ہوگا،
انہوں نے مزید کہا افواج پاکستان پر تنقید کرنیوالے سیاستدان ملک وقوم کے قطعی خیر خواہ نہیں وہ کسی اور ایجنڈے کی تکمیل کے خواہاں ہیں۔