حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ شریف حکومت کے دو روپ ہیں دن کی روشنی میں مذاکرات کی بات کرتے ہیں اوررات کے اندھیرے میں پرامن مظاہرین پر گولیاں ، آنسو گیس کے شیل اور لاٹھیاں برساتے ہیں اور تحریک انصاف کے کارکنان کے گھروں پر کریک ڈاؤن کر کے گرفتاریاں کرتے ہیں ۔

۔شاہدرہ موڑ پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں عوام کی منزل بہت قریب ہے عنقریب عوام کے صحیح منتخب نمائندے پارلیمنٹ میں ہوں گے اور عوام کے دن بدلنے کے لئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار عوام کے حقیقی نمائندوں کے پاس ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -