اسلام آباد میں لشکری جمہوریت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد میں لشکری جمہوریت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،سابق وفاقی وزیر

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مسعود عباس خٹک ضلعی صدر ملک جمعہ خان سابق ایم پی اے پرویز احمد خان اور سابق ایم پی اے خلیل عباس خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے راہ فرار اختیار کررہا ہے عمران خان نے جمہوریت کے خلاف اسلام آباد میں تماشا لگارکھا ہے چند ہزار افراد اکھٹا کرکے جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے نوشہرہ میں ورکر کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی پوری طرح متحد ہے اور ضلعی کابینہ نے اے این پی کے عظیم الشان ورکر کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر کے ہنگامی دورے شروع کئے ہیں کنونشن میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان اور دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔ کنونشن میں بڑے بڑے سیاسی رہنما عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اکوڑہ خٹک میں مسعود عباس خٹک اور خلیل عباس خٹک کی رہائش گاہ پر ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری خوشحال خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات انجینئر حامد علی، اے این پی کے صوبائی رہنما ملک آفتاب خان، صوبائی رہنما اعجاز حسین، سینئر نائب صدر جمال خان خٹک، ممتاز قانون دان نور عالم خان ایڈوکیٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے ہمارے بزرگوں نے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں اور آج سیاسی مخالفین بھی یہ اعتراف کرتے ہیں عظیم لیڈر فخر افغان خان باچا خان اور ولی خان نے ملک وقوم اور جمہوریت کی خاطر اپنی زندگی جیلوں میں گزاری۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اب عوام کی نظریں پھراے این پی لگی ہوئی ہے آئندہ دور اے این پی کا ہے اے این پی پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہوچکی ہے۔ نوشہرہ میں ورکر کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -