دو ٹاپ ٹین اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا گیا،بھاری مقدار میں منشیات بر آمد
لاہور( کرائم سیل) بادامی باغ پولیس نے دو ٹاپ ٹین اشتہاریوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے، دونوں ملزمان کا تعلق علاقہ غیر سے بتایا جاتا ہے ۔ بادامی باغ پولیس کے مطابق ان کو اطلاع ملی کہ دو ٹاپ ٹین اشتہاری سہیل خان اور چمن خان علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں منشیات لیکر بادامی باغ پہنچ رہے ہیں جس پر پولیس نے ناکہ لگاکر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، دونوں ملزمان پولیس کو عرصہ سے مطلوب تھے۔