’’موٹر، ہائی ویز پر پٹرولنگ کا معیار مزید بہتربنایا جائے‘‘
لاہور(وقائع نگار خصوصی )انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں آپریشنل میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔میٹنگ میں کراچی ، لاہور، کوئٹہ، سکھر اور ملتان میں موجود ڈی آئی جی صاحبان اور ایس ایس پی صاحبان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ میں تمام زونز کی کارکردگی کے حوالے سے اہم آپریشنل معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔اس میٹنگ میں پچھلے ماہ کے اہداف کا بغور جائزہ لیا گیا اوراگلے ماہ کیلئے نئے اہداف مقر ر کئے گئے ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل ذوالفقار احمد چیمہ نے افسران سے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر پیٹرولنگ کے معیار کو مزید بہتربنانے کیلئے ہوٹر اور پبلک ایڈ ریس سسٹم کا استعمال کیا کریں اور ساتھ ساتھDIGاور SSPصاحبان اپنے اپنے زونز اور سیکٹرز میں سرپرائز چیکنگ اور مانیٹرنگ کریں ۔