لوہاری گیٹ، منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو چرس برآمد کرلی گئی

لوہاری گیٹ، منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو چرس برآمد کرلی گئی

  


لاہور(کرائم سیل) لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو چرس برآمد کرلی ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے لوہاری گیٹ کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لئے ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ کو احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ نے کاروائی کر تے ہو ئے محمد احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو چرس برآمد کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سید مٹھا بازار کا رہائشی ہے اور وہ گمٹی بازار میں کسی کو منشیات کی سپلائی دینے جا رہا تھا ۔

مزید :

علاقائی -