سعودی جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے تنگی چوک میں مظاہرہ

سعودی جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے تنگی چوک میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چارسدہ (بیورورپورٹ)سعودی عرب جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے تنگی چوک میں احتجاجی مظاہرہ ۔سعودی حکومت نے سفارتی کلیر نس اور قانونی ویزوں کے باجود درجنوں پاکستانیوں کو بے جا گرفتار کر کے انسانیت کی دھجیاں اڑا دی ۔صدر پاکستان اور وزیر اعظم فوری طور پر مداخلت کرکے بے گناہ پاکستانیوں کو رہائی دلائےں ۔قمر دین ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے القراة جیل میں قید پڑانگ غار کے 30قیدیوں کی رہائی کیلئے تنگی چوک میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
 احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہوئے قمر دین ، احمد جان ، شیر زمان ، حیاگل ، سلیم خان اور عجب دین ملاگوری نے کہا کہ ان کے عزیز واقارب عرصہ دراز سے سعودی عرب میں محنت ومزدوری کرتے رہے مگر سعودی حکام نے قانونی ویزوں اور سفارتی کلیرنس کے باوجود ان کو غیر قانونی طور پر گرفتارکرکے القراة جیل میں پابند سلاسل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت کی انسانیت سوز روئیے اورغیر قانونی گرفتاریوں کی وجہ سے قیدیوں کے بچوں اور خواتین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف ، صدر پاکستان ممنون حسین ، گورنر خیبر پختونخواہ مہتاب عباسی اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے فور ی طورپر نوٹس لیکر بے گناہ پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔

مزید :

علاقائی -