نوسر بازوں نے ایک شخص کو ہلاک،خاتون سمیت تین افراد کو بے ہوش کر دیا

نوسر بازوں نے ایک شخص کو ہلاک،خاتون سمیت تین افراد کو بے ہوش کر دیا

  

لاہور ( کرائم سیل ) صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر نوسربازی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت تین افراد کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیاہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ نواب ٹا ؤن کے علاقہ میں ایک ہا ؤسنگ سو سا ئٹی کے قریب مقا می لو گوں نے نامعلو م 26سا لہ نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے فوری طبی امداد کے لئے مقا می ہسپتال میں داخل کر وادیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم نوجوان کو نوسربازوں نے کوئی زہریلی چیز کھلاکر ہلاک کر دیا لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وادی ہے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سا منے آ ئیں گے،جبکہ بھاٹی گیٹ میں نامعلوم خاتون کو نشہ آور مشروبات پلاکر بے ہوش کرکے ہزاروں کی نقدی اور طلائی چوڑیاں سے محروم کردیا داتا دربار اور پیر مکی میں افضال اور اور ایک نامعلوم شخص نوسربازی کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔

مزید :

علاقائی -