پو لیس کو اطلا ع دینے والے پر نا ئیکہ نے جھوٹا مقدمہ درج کر وا دیا

پو لیس کو اطلا ع دینے والے پر نا ئیکہ نے جھوٹا مقدمہ درج کر وا دیا

  


لاہور(کر ائم سیل)شالیمار کے علاقہ میں فحاشی کا اڈہ بند کر انے کے لئے پو لیس کو اطلا ع دینے والے پر اڈے کی نا ئیکہ نے جھوٹا مقدمہ درج کر وا دیا ۔ شالیما ر کے علاقہ محلہ مادھو لعل حسین کے رہائشی محمد اقبال نے روز نامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے گھر کے سامنے بے بی اور منو بی بی نے فحاشی کا اڈا بنا رکھا ہے ۔جب میں نے ان کو منع کیا تو انہوں نے گھر میں آنے والے نامعلوم افراد کے ذریعے مجھ پر تشدد کر وایا ،ملزمان میرے گھر کا دروازہ توڑ کر میرے گھر میں گھس آئے ۔جب میں نے پو لیس کو اس بارے میں درخواست دی توپولیس نے کارروائی کر تے ہوئے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن بعد میں پولیس نے ملزمان سے ساز باز کر کے میرا مقدمہ خارج کر کے الٹا مجھ پر ہی ملزمان کی مد عیت میں مقدمہ درج کر دیا ۔میری سی سی پی او سے اپیل ہے کہ مجھ سے ہو نے والی کا نو ٹس لے کر مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -