قوانین کا شعور بیدار کئے بغیر ٹریفک مسائل حل نہیں ہو سکتے ،طیب حفیظ چیمہ

قوانین کا شعور بیدار کئے بغیر ٹریفک مسائل حل نہیں ہو سکتے ،طیب حفیظ چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے روڈ سیفٹی و ٹریفک آگاہی کے حوالے سے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ایک تقریب کے شرکاء کو لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے بارے میں شعوراجاگرکرنے میں شہریوں کیساتھ ساتھ خواتین کاکرداربہت اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے شرکاء سے کہاکہ وہ اپنے والدین، بہن بھائیوں اور دیگر عزیزو اقارب کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنے اور دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اپنانے پر مائل کریں، محفوظ سفرکیلئے سگنل کی پابندی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب اور سڑکوں پر دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔انہوں نے تقریب کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ ون ویلنگ،تیررفتاری اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو نے کا شعور بیدار کئے بغیر ٹریفک مسائل حل نہیں کئے جاسکتے۔ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے محفوظ سفر،ٹریفک کی روانی اور دوران سفر مدد کیلئے ہر لمحہ تیار ہے ، ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے سے ٹریفک نظام میں تبدیلی آئے گی۔ خطاب کے اختتام پرانہوں نے تقریب کے شرکاء کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے، بعد ازاں ایم ایس ڈاکٹر انجم شبیر نے سٹی ٹریفک پولیس کی کارکر دگی اور کاوشوں کو سراہااور سی ٹی او کویادگاری شیلڈبھی پیش کی۔تقریب کے اختتام پر موبائل لرنر وین نے ہسپتال انتظامیہ کے لرنر لائسنس بنائے۔

مزید :

علاقائی -