موٹر سائیکلوں کے تصادم میں نوجوان جاں بحق،دودھ فروش زخمی

موٹر سائیکلوں کے تصادم میں نوجوان جاں بحق،دودھ فروش زخمی

  


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے نوجوان ہلاک دودھ فروش شدید زخمی ہو گیابتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقہ مہل کلاں کا رہائشی قمر الزمان ولد محمد نواز 25سالہ موٹر سائیکل پر سوار قلعہ دیدار سنگھ سے واپس آرہا تھا کہ چیل موڑ کے قریب سامنے سے آنے والے دودھ فروش عاصم ولد سیف اللہ نامی کی موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث اس پر چڑھ گئی موٹر سائیکلوں کے آپسی تصادم کے نتیجہ میں نوجوان قمر الزمان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دودھ فروش کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال طبی امدا ددی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -