دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارافراد کی فائرنگ،40 سالہ شخص ہلاک

دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارافراد کی فائرنگ،40 سالہ شخص ہلاک

  

وزیرآباد(نامہ نگار) دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارافراد کی فائرنگ40 سالہ شخص ہلاک ۔علی پور چٹھہ محلہ اسلام آباد کا رہائشی محمد الیاس ولد محمد رمضان گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مقتول6 بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے ۔لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -