پو لیس نے تلاشی کے دوران ایک کلوہیروئن اور شراب برآمد کر لی

پو لیس نے تلاشی کے دوران ایک کلوہیروئن اور شراب برآمد کر لی

  

لا ہور (کرائم سیل) ٹھوکر نیاز بیگ نا کے پر پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک کلوہیروئن جبکہ سمن آباد پولیس نے درجنوں لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ نا کے پر پو لیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی خالد نامی شخص کے قبضہ سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی ،پو لیس نے مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ سمن آباد میں دانش سے درجنوں لیٹر شراب بر آمد کر لی ۔بتا یا گیا ہے کہ دانش نا می شخص علاقہ میں کا فی عرصہ سے شراب کا کارو بار کر رہا تھا ، پو لیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کراس کے قبضہ سے درجنوں لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -