موٹر سائیکل تصادم میں ایک شخص جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

موٹر سائیکل تصادم میں ایک شخص جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

  


سمبڑیال (نامہ نگار)موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 1جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،جاں بحق ہونے والا نوجوان طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچائے جانے کے باوجود ڈاکٹر سمیت عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گیا بتایاگیا ہے کہ محلہ شیرآباد کا رہائشی تقریباً19سالہ نوید احمد نامی نوجوان جو کہ سرجیکل کا کام کرتا ہے اپنی موٹر سائیکل پر سوار سمبڑیال سے سیالکوٹ جا رہا تھا کہ راستے میں مین روڈ پر سبزی منڈی سمبڑیال کے قریب اچانک مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا جانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکواٹر پہنچایا گیا جہاں پر وہ مبینہ طور پر ایمر جنسی میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ کی غیر موجودگی کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے کے بعد تقر یباًایک گھنٹہ موت وزندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد بالآخر دم توڑ گیا جبکہ حادثہ میں دوسرے زخمی ہونیو الے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بھی تشویشناک حالت میں سیالکوٹ ہسپتال پہنچا دیا گیاہے ۔

مزید :

علاقائی -