ملزمان نے گھر میں گھس کر 55سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)سول لائن کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر 55سالہ شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ،ورثاء کا مخالفین کے قتل کر نے کا شبہ ۔تفصیل کے مطابق گل روڈ کا رہائشی تسلیم ولد شوکت 55سالہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم مسلح افراد رات گئے اس کے گھر میں گھس اور ائس پر اندھا دھند گولیاں برسا کر موقع سے فرار ہو گئے واردات کا علم دیگر اہل خانہ کو علی الصبح ہوا جب خون میں لت پت مقتول کی لاش پڑی تھی تاہم سول لائن پولیس نے لاش سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے مقتول کے ورثاء کے مطابق انکا شہزاد اور شہباز وغیرہ سے اراضی کا تنازعہ ہے تسلیم کو انکے مخالفین مذکورہ نے قتل کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔