ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ ) تھانہ کھیالی کے علاقہ مدینہ کالونی میں صدیق کے گھر تین ڈاکو زبر دستی داخل ہو گئے جنہوں نے اہلخانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر یر غمال بنا لیا اور ڈاکو وہاں سے بھاری مالیت کے طلائی زیورات ، ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اسی تھانے کے علاقہ میں سیم نالہ کے قریب کھڑے چار ڈاکو نے زمان سے اسلحہ کی نوک پر پانچ ہزار روپے نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی تھانہ سبز ی منڈی کے علاقہ کنگنی والہ سے گزرنے والے سجاد کو تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فون ، موٹر سائیکل اور ضروری دستاویزات سے محروم کر دیا تھانہ سول لائن کے علاقہ میں وارث سے دو ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر لے گئے تھانہ لد ھیوالہ وڑائچ کے علاقہ بھکر والی میں تین ڈاکوؤں نے عمر سے ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی تھانہ دھلے کے تین مختلف علاقوں راجکوٹ سے امجد اور شاہین آباد سے شہبازاور اقبال موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید :

علاقائی -