مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے

مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے

  


ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ روڈ کھیاڑے کلاں گاؤں میں گھریلو تنازعہ کی بناء پر 18سالہ عظمیٰ بی بی نے کپڑوں والی بلیچنگ پی لی جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی شاہ کوٹ روڈ کچہری پھاٹک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل نے پیدل جاتے راہگیر کوٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 42سالہ سرور علی اور 35سالہ نصیراں بی بی شدید زخمی ہو گئے ۔

دھولر چوک ننکانہ صاحب کے قریب تیز رفتار رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 28سالہ تنویر احمد شدید زخمی ہو گیامانانوالہ روڈ پر چندر کوٹ نہر کے قریب تیز رفتار رکشہ کی چین میں اچانک چادر پھنس جانے سے 60سالہ محمد سلیم رکشہ سے نیچے آ گرا اور شدید زخمی ہو گیابچیکی روڈ پر برخور دار کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں پولیس ملازم محمد اسلم اس کی 40سالہ بیوی ناصرہ اسلم ،22سالہ محسن اور 30سالہ منظور حسین شدید زخمی ہو گئے ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال داخل کرا دیا

مزید :

علاقائی -