گجرات: موٹر سائیکل چور گینگ پولیس کے ہتھے چڑ گیا

گجرات: موٹر سائیکل چور گینگ پولیس کے ہتھے چڑ گیا

  


گجرات (بیورورپورٹ) موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب موٹر سائیکل چور گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر سی آئی اے کے ڈی ایس پی غلام محمد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے ملزمان تک رسائی حاصل کی شب و روز کی محنت کے بعد ذوالفقار عرف ذولفی بٹ سکنہ لالہ موسی نامی ملزم کو گرفتار کر کے متعدد موٹرسائیکل برآمد کرلئے جبکہ قیصر نامی گینگ کے دو ارکان قیصر محمود اور نعیم اختر کو بھی گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے نمایاں کارکردگی پر پولیس افسران و ملازمین کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -