میکے سے رقم نہ لانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد،طلاق کی دھمکیاں

میکے سے رقم نہ لانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد،طلاق کی دھمکیاں

  


کامونکے(نامہ نگار )میکے سے رقم نہ لانے پر شوہر کا بھائیوں کے ہمراہ بیوی پر تشدد، طلاق کی دھمکیاں ، بتایاگیاہے کہ دلشاد محلہ مسلم گنج کی بیٹی نازیہ بی بی کی شادی محلہ سلامت پورہ کے طاہراشرف سے ہوئی تھی کہ طاہراشرف اکثر نازیہ کو میکے سے پیسے لانے کو کہتا اور وہ پیسے نہ لائی تو طلاق کی دھمکیاں دیتا طاہراشرف اسی طرح کئی بار سسرال سے پیسے منگوا کر کھا چکاہے اورجب اس سے پیسے ختم ہوگئے تو گزشتہ روز طاہر اشرف نے نازیہ کو ایک لاکھ روپے لانے کو کہا اور وہ اپنے گھرسے پچاس ہزار روپے لائی توطاہراشرف نے کم پیسے لانے پراپنی بیوی نازیہ کو اپنے بھائیوں شعیب ،طیب اورحبیب کے ہمراہ شدید تشد دکا نشانہ بناتے ہوئے طلاق کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیاسٹی پولیس نے دلشاد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -