لاہور،شدید بارش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا

لاہور،شدید بارش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا

  


لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24گھنٹوں سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ،ٹریفک وارڈنز ڈیوٹیاں سنبھالنے کے بجائے بار ش سے بچنے کے لیے مختلف سایہ دار جگہوں پر کھڑے رہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ہونے والی لگاتار بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے ساتھ ساتھ تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا۔مال روڈ،جیل روڈ،لبرٹی،کلمہ چوک اور دیگر اہم شاہراہوں پر پورا دن شدید ٹریفک جام رہا جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کرنے کی بجائے بارش سے بچنے کے لیے مختلف سایہ دار جگہوں پر کھڑے ہوئے دکھائی دیئے ۔ٹریفک کے درہم برہم نظام کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر کئی حادثات ہوئے اور لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی مختلف تھانوں میں رپورٹ ہوئے۔

مزید :

علاقائی -