پنجاب، 24گھنٹوں میں400ٹریفک حادثات ،328 افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں400ٹریفک حادثات ،328 افرادشدید زخمی

  


لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 400ٹریفک حادثات میں328 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ149افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 144 ڈرائیورز ،10م عمرڈرائیور، 280 مسافر اور 55 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ101ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 110متاثرین کے ساتھ پہلے ،32ملتان حادثات میں40متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ فیصل آباد 27حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل479متاثر ہونے والوں میں سے389مرد اور 81 خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر351موٹر سائیکلز41آٹو رکشے 30 موٹر کاریں17مسافربس14ٹرک، اور 50 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -