ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر ایک خاتون جاں زخمی

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر ایک خاتون جاں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی ساما ن سے محروم جبکہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک خاتون کو فائرنگ کر کے زخمی کرد یا ۔تفصیلات کے مطابق ستو کتلہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے افشاں کے گھرمیں گھس کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 6لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں افشاں کی بیٹی زخمی ہو گئی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے طارق مسیح سے اسلحہ کے زور پر16لاکھ 26ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی ۔اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے قمر کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے 7لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے منظور سے 5لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی نقدی ،گوجر پورہ میں ڈاکوؤں نے صباحت صفدر سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے ۔ ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے سہیل سے 6لاکھ روپے مالیت کی کار چھین لی ۔ ساندہ میں ڈاکوؤں نے شہزاد اور اس کی فیملی سے 2لاکھ30ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، باٹا پور میں ڈاکوؤں نے وسیم سے 42ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،غازی آبادمیں ڈاکوؤں نے بلال سے 85ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ، مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے ارشد سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے حمزہ سے 20ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے نوید سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،نواب ٹاؤن میں اقبال سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی ،کاہنہ میں ڈاکوؤں نے آصف سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لئے۔علاوہ ازیں نواب ٹاؤن میں رضا ، ڈیفنس سی میں شاکر کی گاڑیاں جبکہ جنوبی چھاؤنی میں افتخار ،سول لائن میں نعمان ،ڈیفنس بی میں طارق ،فیکٹری ایریا میں سعادت ،پرانی انارکلی میں عدنان ،شمالی چھاؤنی میں طارق ،مزنگ میں حسین ،مسلم ٹاؤن میں راحیل کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -