شیخوپورہ : قتل ٹریفک حادثات اور خود کشی کے واقعیات میں 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ : قتل ٹریفک حادثات اور خود کشی کے واقعیات میں 5 افراد جاں بحق

  

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)قتل، ٹریفک حادثات اورخود کشی کے واقعات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے، تھانہ صدر کے علاقہ گاؤں مدار ڈیرہ گادھیانوالہ میں سابق دشمنی کی بناء پر ملزمان اصغر وغیرہ نے محمد اکرم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ دوساکو چوک میں نامعلوم ملزمان نے محمد اشفاق کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ محلہ روشن پورہ میں نامعلوم ملزمان نے ایک 21سالہ نوجوان کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کے بعد اس کی نعش قریبی ویرانے میں پھینک دی اور فرار ہو گئے، تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ رچنا ٹاؤن میں ایک محنت کش محمد اشرف کی 12سالہ بیٹی نمرہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، سول لائن روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد توصیف ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے جاں بحق ہوگیا،یہ حادثہ سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کے باعث پیش آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -