لاہور پولیس نے اگست میں 46 گینگز کے 127 ملزموں کو گرفتار کیا 199 مقدمات ماٹریس ہوئے

لاہور پولیس نے اگست میں 46 گینگز کے 127 ملزموں کو گرفتار کیا 199 مقدمات ماٹریس ...

  

لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ اگست کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46گینگز کے127ملزمان کو گرفتار کیا ،ان کے خلاف مختلف نوعیت کے199مقدمات ٹریس ہوئے جبکہ گینگزسے برآمدگی تقریباً 1 کروڑ، 25لاکھ55 ہزار روپے ہے۔اسی طرح اگست میں مجموعی طور پر692اشتہاری اور811عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ اگست کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے46گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے 127ملزموں کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف 199 مقدمات ٹریس ہوئے اور692اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے73،Bکیٹیگری کے 619 اور 811 عدالتی مفروران، Aکیٹیگری کے22اور Bکیٹیگری کے 789شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔اسی دوران ناجائزاسلحہ کے255مقدمات درج ہوئے جن میں256ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 5 رائفلیں 9 بندوقیں، 231 ریوالورز وپسٹلز، 1 خنجر اور 1119 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے 434 مقدمات درج ہوئے جن میں439ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 34کلو363 گرام ہیروئن، 90 کلو 355 گرام چرس اور 4483شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں ۔ اسی طرح قماربازی کے79مقدمات درج ہوئے جن میں 420 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی3لاکھ49 ہزارسے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے21مقدمات درج ہوئے جن میں110ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ماہِ اگست میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ ،قبضہ گروپ ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، لاؤڈ سپیکر ، گداگری ،میرج ایکٹ اورپرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر282 ملزمان کے خلاف273مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے۔

مزید :

علاقائی -