30سالہ نوجوان کو نیم مردہ حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیاگیا

30سالہ نوجوان کو نیم مردہ حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیاگیا
 30سالہ نوجوان کو نیم مردہ حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیاگیا
کیپشن: baber

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) تھانہ ریس کورس کے علاقہ اپوا کالج کے قریب 30سالہ نوجوان سڑک کنارے نیم مردہ حالت میں مقامی افراد کو مل گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق محمد بابر سمن آباد کا رہائشی ہے اور نشہ کا عادی ہے گزشتہ روز وہ اپواکالج کے قریب نشہ کر کے جا رہا تھا کہ نشہ کی زیادتی کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ نیم بیہوشی کی حالت میں سڑک پر گر گیا ۔مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کربابر کو جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔ڈاکٹروں کے
مطابق زیادہ مقدار میں نشہ کرنے کی وجہ سے بابر کی حالت نہایت تشویشناک ہے ۔

مزید :

علاقائی -