وزیر اعظم کے جانے تک مستعفی نہیں ہونگا،شیخ رشید کی انوکھی شرط

وزیر اعظم کے جانے تک مستعفی نہیں ہونگا،شیخ رشید کی انوکھی شرط

  

اسلام آباد(اے این این)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے نوازشریف کا استعفی لوں گا، پھرخود دوں گا، آخری پانچ اوورز کا میچ آج سے شروع ہوگیا،امپائرکی انگلی اس کے سفید کوٹ میں موجود ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شیخ رشید نے کہا کہ دھرنے والوں کو خانہ بدوش کہنا ان کی توہین ہے،انہوں نے شکایاتا کہا کہ مجھے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ کہا گیا، ہم جیل کاٹ لیں گے لیکن شریف برادران کےلیے مشکل ہے۔شیخ رشید نے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کےلئے کمیشن کے قیام کے حوالے سے کہا کہ کمیشن ڈنگ ٹپاو ہوتے ہیں، پہلے بننے والے کمیشنوں کا کیا بنا جو اب کمیشن کے قیام سے بن جائے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -