خورشید شاہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،ڈاکٹر صاحب ماحول کوتلخ نہ کریں، کائرہ

خورشید شاہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،ڈاکٹر صاحب ماحول کوتلخ نہ کریں، کائرہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں قادری صاحب ناراضگی کو زیادہ نہ بڑھائیں، بے نظیر نے اپنا خاندان جمہوریت کےلئے قربان کیا، پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے، ایک اچھا تو سب اچھے۔ وہ بدھ کی شب میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ماحول کو زیادہ تلخ نہ کریں، خورشید شاہ ہمارے ماتھے کے جھومر اور پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں ،تلخیاں ہوتی رہتی ہیں، پرانی باتوں کو نہ دہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں کیونکہ جمہوریت میں انسانوں کو حقوق ملتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھٹو دور سے متعلق طاہر القادری کی باتوں کی تردید کرتا ہوں، انہوں نے شہید بھٹو جس نے جمہوریت کےلئے اپنے خاندان کی قربانی دی اسے جمہوریت کےلئے خطرہ کیا گیا، پیپلز پارٹی ایک گھر ہے اس میں سے ہم کسی کے خلاف بات برداشت نہیں کر یں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ معاملات کا حل مذاکرات سے نکل آئے اور چینی صدر کی آمد سے پہلے معاملہ حل ہو جائے گا

مزید :

صفحہ اول -