وزیر اعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے،طاہر القادری

وزیر اعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے،طاہر القادری ...

  

                   اسلام آباد(اے این این ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شیخ رشیدکی طرف سے سپریم کورٹ کے احکامات سے آگاہ کئے جانے کے بعد (آج )جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿ س کا احاطہ خالی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے جبکہ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ کے خطاب پرشدیدردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ اگر آصف زرداری نے خورشید شاہ کی زبان بند نہ کرائی تو سارے کچے چٹھے کھول کررکھ دوں گا ، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے نامزد ملزمان کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال کر انہیں گرفتار کیا جائے، محمودخان اچکزئی چادراوڑھ کرریاست کےخلاف بولتے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے عوامی تحریک کے خلاف زبان درازی کر رہے ہیں، خورشید شاہ سندھ میں دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہیں وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ عوامی تحریک جمہوری زبان نہیں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو متنبہ کیا کہ اگر بیان بازی سے گریز نہ کیا تو الزامات کا معاملہ بہت دور تک جائے گا۔ زرداری صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کی زبان بند کرائیں ورنہ کہنے کو بہت کچھ ہے اور اگر آصف زرداری نے خورشید شاہ کی زبان بند نہ کرائی تو سارے کچے چٹھے کھول کر رکھ دوں گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کہا جاتا ہے کہ چند ہزار افراد دھرنے میں بیٹھے ہیں انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے 25 سے 30 ہزار کارکن گرفتار کئے گئے، پارلیمنٹ کو چیلنج کرتا ہوں اگر ہمارے کارکن رہا کردیں اور پورے پنجاب سے کنٹینر ہٹا دیں تو 3 دن کے اندر لاکھوں کا سمندر نظر نہ آئے تو دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی ایف آئی آر کٹ گئی لیکن نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا، نامزد ملزمان کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال کر انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پی ٹی وی کی عمارت میں داخل نہیں کیا، ہمارا کوئی منصوبہ نہیں تھا کہ کسی عمارت پر حملہ کیا جائے، پی ٹی وی پر حملہ مسلم لیگ (ن)کے غنڈوں نے کیا جبکہ وزیراعظم نوازشریف ،شہباز شریف، چوہدری نثار، پرویز رشید اور دیگر وزرا نے اپنے تربیت یافتہ لوگ بھیج کر پی ٹی وی کی نشریات بند کرائی تاکہ انقلابیوں کو بدنام کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہتحریک انصاف اورعوامی تحریک اس جنگ میں اکٹھی ہیں،بچوںکےلئے بیٹ بال بھیجیں،عمران خان کرکٹ سکھائیں گے،عمران خان کرکٹ کوچ بنیں،میں کرکٹ کھیلوں گا،محمودخان اچکزئی جمہوریت کے چیمپین بن گئے ہیں،محمودخان اچکزئی چادراوڑھ کرریاست کےخلاف بولتے ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے بچوں کے لئے کھلونوں، جھولوں اور بستروں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات یہ تمام چیزیں سخاوت کریں تاکہ دھرنے کے شرکا کو کچھ سکون حاصل ہو سکے۔ ہم اس وقت یہاں سے جائیں گے جب تک حکمرانوں کا صفایا نہیں ہو جاتا۔

مزید :

صفحہ اول -