زرداری کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

زرداری کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                      اسلام آباد)خصو صی رپورٹ (پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اور سینئر قیادت کا ایک اجلاس زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی حالات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ پارٹی کے اراکین نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں۔ پارٹی نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی موجودہ سیاسی بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ، سابق وزیراطلاعات شیری رحمن ، شریک چیئرمین کی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری فوزیہ حبیب، سابق وزیر داخلہ رحمن ملک، پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو، پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر اور دیگر پارلیمنٹیرینز اور سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -