محمود اچکزئی نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا کھیل بند کرنے کی تجویز د یدی
اسلام آباد(اے این این)محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا کھیل بند کرنے کی تجویز دے دی۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے شاہ محمود قریشی کی تقریر پر احتجاج کیا اور کہاکہ استعفے کے باوجود یہ تقریر غیر آئینی ہے ، انہوں نے کہاکہ اسعفے دینے والی جماعت سے مذاکرات بند کئے جائیں اور ان کو زبردستی ڈی چوک سے نکالا جائے اور ایک قرارداد منظور کی جائے جس پر تحریک انصاف کے دستخط لئے جائیں ، آفتاب شیرپاﺅ نے بھی ان کی تائید کی ۔