سیاسی بحران ،سکیورٹی خدشات ،امریکہ نے اپنا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا

سیاسی بحران ،سکیورٹی خدشات ،امریکہ نے اپنا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے ...

  

                واشنگٹن(اے این این) امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان جین ساکی نے پاکستان میں امریکی سفارتخانہ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے جس کا مقصد عملے کا تحفظ ہے،خدمات دوبارہ شروع کرنے کے ابھی ٹائم لائن نہیں دے سکتے،پاکستان کے حالات پر گہری نظر ہے،صورتحال کس طرف جائے گی پیش گوئی نہیں کر سکتے،حکام سے مسلسل رابطہ ہے،ہم کوئی مداخلت نہیں کر رہے،فریقین مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں،داعش کی جانب سے پمفلٹ تقسیم کئے جانے کا علم نہیں۔معمول کی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی صورتحال سے متعلق مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ پاکستان کے حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔خاتون ترجمان کے بقول، ہم سمجھتے ہیں کہ فریقین کو آپس میں مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے اختلافات دور کرنے چاہئیں، اور پاکستان کی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنا چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے مسلسل رابطہ ہے اور صورتحال کو غور سے دیکھا جا رہا ہے تاہم امریکہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کر رہا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کس طرف جائیں گے اس حوالے سے ابھی کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے،ہم عام طور پر ایسا نہیں کیا کرتے۔جین ساکی کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس بات کا اعادہ کرنا چاہیں گی کہ ہم کسی عمل یا فریقین کے مابین بات چیت کے حوالے سے، کسی طور پر، شامل نہیں۔ اِس لیے، ہم کسی قسم کا کوئی حقیقی تجزیہ پیش کرنے کے قابل نہیں آیا وہاں کیا ہو رہا ہے۔ ماسوائے اِس امر کے اعادے کے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فریقین کو آپس میں مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے اختلافات دور کرنے چاہئیں، اور پاکستان کی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنا چاہیئے۔اس سوال پر کہ کیا یہ بات درست ہے کہ دولت الاسلامیہ پاکستان میں اپنے پمفلیٹ تقسیم کر رہی ہے جن میں پاکستان کی شیعہ برادری کے خلاف مہم چلانے کے لیے کہا جا رہا ہے؟۔ خاتون ترجمان نے کہا کہ وہ اِس بات کی کوئی تصدیق نہیں کر سکتیں۔داعش کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور دیگر حکام عراق،شام اور دیگر متعلقہ ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں،ہم تشدد کے خلاف ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہاسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کیوں بند کیا گیا ہے اور وہ کب تک دوبارہ کھول دیا جائے گا ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارتحانہ امریکی حملے کی حفاظت کے لئے عارضی طور پر بند کیا گیا۔اپنے اہلکاروں کے تحفظ کے لئے امریکی حکومت مناسب اقدامات اٹھاتی رہتی ہے۔تاہم ابھی کوئی ٹائم لائن نہیں دیا جا سکتا کہ سفارتخانہ کب تک دوبارہ کھول دیا جائے اور خدمات شروع کر دی جائیں گی۔ہم جتنا جلد ہوسکے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے یا اپنی خدمات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -