حالیہ بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری پیشگی اقدامات کیے جائیں، شہباز شریف کی ہدایت

حالیہ بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری پیشگی ...

  


لاہور (پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے خدشے سے نمٹنے کیلئے صوبائی انتظامیہ کو ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ سیلاب کے خدشے سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے پوری طرح متحرک رہیں اور مربوط وجامع لائحہ عمل مرتب کرکے اس پرپوری طرح عملدرآمدکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی نشیبی علاقے میں بارشوں کا پانی کھڑا نہ رہے۔ڈینگی اوردیگر متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے بارشوں کے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے ۔

مزید :

صفحہ اول -