ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کی برطرفی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء مزید بحث کیلئے طلب

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کی برطرفی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کی برطرفی کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شمس محمود مرزانے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے کیل اظہر صدیق نے کہا کہ ایچی سن کالج تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے اس کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ ایچی سن کالج میں میرٹ کے برعکس بورڈ آف گورنرز کو تعینات کر کے ادارے کی ساکھ اور تعلیمی معیار کو پست کر دیا گیا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر تعینات بورڈ آف گورنرز کو برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ ایچی سن کالج جیسی تاریخی تعلیمی درسگاہ کیاصل حیثیت کو برقرار رکھا جا سکے اور قابل بورڈ آف گورنرز کی تعیناتیوں سے اس ادارے میں تعلیمی اصلاحات کا نفاذ ممکن ہو سکے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -